9

اسپین ، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 211 ہو گئی ، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے مزید 5 ہزار فوجی تعینات

اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 211 ہو گئی جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، سیلاب کے باعث پبلک پارکس، باغات اور قبرستان بند کر دیئے گئے ہیں ، سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے۔

امریکا میں سمندری سیلاب نے تباہی مچا دی ، سینکڑوں افراد ہلاک و لاپتہ

اسپین کے وزیر اعظم نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کر دیئے ہیں ، اس سے قبل بھی پانچ ہزار فوجیوں کو لاپتہ افراد کی تلاش کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

واضح رہے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں