8

بھارتی ہوا کو نہ روک سکتے ہیں نا موڑ سکتے ہیں واحد حل مذاکرات ہیں، پنجاب حکومت

حکومت پنجاب  کی سینئر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی ہوا کو نہ روک سکتے ہیں اور نا موڑ سکتے ہیں۔ واحد حل مذاکرات ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیرپنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات سے ہی معاملات کو بہتر کرسکتے ہیں۔ بھارت سے آنے والی ہوا کو نا موڑ سکتے ہیں اور نا ہی روک سکتے ہیں۔ شیطانی دماغ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کے بچوں اور بزرگوں کی صحت کے ساتھ سازش کررہے ہیں۔ شہریوں کا تعاون رہا تو اسموگ سے جیت جائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ائیر پورٹ سے آیا اور اسموگ بھارتی سرحد سے آرہا ہے۔اسموگ بھی کورونا کی شکل ہے۔ بھارت کی تیز ہوائیں آئیں تو لاہور کا 1066ائیر کوالٹی انڈیکس پہنچ گیا۔ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں ائیر انڈیکس 200 تک پہنچ گئی۔ چندی گڑھ ،ہریانہ ،گورداس پور، لدھیانہ و امرتسر سے اسموگ والی ہوا تیزی سے آئی۔ لاہور کا آج ائیر انڈیکس 500 تک پہنچ گیا۔ اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 8 ماہ میں پہلی بار حکومت پنجاب نے تمام محکموں کا بٹھا کر لائحہ عمل دیا ہے۔  پہلے اکتوبر سے جنوری تک اسموگ کی احتیاط کی جاتی تھی۔ ساڑھے 5 سو سے زائد بٹھوں کو مسمار کیا ہے۔ چمنیوں سے سیفد دھواں نکلنا شروع ہوگیا ہے۔ ایڈوائزری جاری کی علی الصبح اسموگ آئے گی تو شہری گھر میں رہیں۔ ماسک پہنیں اور بچوں اور بزرگوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ سپر سیڈر کسانوں کو 13 لاکھ میں  سے 5 لاکھ حکومت نے دئیے تاکہ منجھی کو نہ جلایا جائے جبکہ  ای وہیکل کی ٹرانسپورٹ بھی دی۔ کسانوں سے درخواست ہے کہ فصلوں کو نہ جلائیں سپرسیڈر کا استعمال کریں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں