10

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے لاہور میں برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ برطانوی وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومتیں ملکر پی آئی اے خریدنا چاہئیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،وفاقی وزیر نجکاری

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے۔ جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

انہوں نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی تریب دی۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانیہ سے آئے ہوئے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں