48

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

[ad_1]

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے مذہبی اور سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پابندی ریڈ زون سمیت پوش ایریاز اور کاروباری مراکز میں ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کل ختم ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ دفعہ 144 ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں