43

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل

[ad_1]

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کےلیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ سروسز کا وقت شام 4 سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹلز رات 10 بجے تک ڈائن ان اور آؤٹ ڈور سروس دے سکتے ہیں، اسموگ کے باعث ڈائن ان سروس پر شام 4 بجے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔

محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی سے ماحولیاتی کیفیت بہترہوئی۔

صوبائی محکمہ ماحولیات نے مزید کہا کہ 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں پر نظرثانی کی گئی، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سیز کو پابندیوں میں نرمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں