6

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا


کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں  میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہونے سے  نئی عالمی قیمت 2742 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے  اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے کی سطح پر آ گئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں