اسلام آباد:
قومی اسمبلی سے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد بڑھانے کے بلز منظوری کے سینیٹ سے منظوری کے لیے ایوان میں اجلاس جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس بھی شروع ہوگیا جو کہ پریزائیڈنگ آفیسر عرفان الحق کی زیر صدارت جاری ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ، سینیٹر طلال چوہدری، پروفیسر ساجد میر سینیٹ ہال میں پہنچ گئے۔
سینیٹر انوشہ رحمان نے ریاستی ملکیتی ادارے ایکٹ 2023ء میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا اسی طرح سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے این آئی ایچ کی نظیم نو کا بل پیش کیا اور وہ بھی متعلقہ قائمہ کے حوالے کردیا گیا۔
سینیٹر انوشہ رحمان کی جانب سے متروکہ وقف املاک کا بل ایوان میں پیش کیا گیا جس پر وزیر قانون نے بل کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز دی۔