7

اسموگ میں کمی کیلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے، ماہر جنگلات و جنگلی حیات

ماہر جنگلات و جنگلی حیات بدرمنیر نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے۔

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا فضائی آلودگی اور اسموگ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسلہ بن چکا ہے تمام کمیونٹیز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے تجویز دی کہ ہر شہری کم ازکم ایک پودا لگائے، اربن فاریسٹری کو فروغ دیا جائے، بلندعمارتوں کے لیے مخصوص ایریاز میں پلانٹیشن لازمی قرار دی جائے۔ اس کے علاوہ کارپولنگ، معیاری ایندھن کا استعمال اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔

بدرمنیر نے کہا مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ مذہبی رہنما بھی فضائی آلودگی اور اسموگ کے تدارک کے لیے اپنی کمیونٹیز کو مذہبی تعلیمات کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مساجد، گرجا گھروں، مندروں اور گوردواروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ مذہبی اجتماعات میں شرکا کو اس سنگین ایشو کے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں