9

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز انجن میں خرابی کے سبب تاخیر کے بعد منسوخ

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہونے کے سبب بدترین تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ملکی ایئر لائن کی پرواز میں اچانک تیکنیکی خرابی پیداہوئی، طیارہ اڑان بھرنے کےلیے ٹیک آف پوائنٹ پہنچا تو انجن میں خرابی پیدا ہوئی جس پر کپتان اڑان روک کر طیارہ واپس ریمپ پر لے آیا۔

اس دوران جہاز میں سوار مسافروں کو لاونج میں منتقل کیاگیا، مذکورہ معاملے پر ایئرپورٹ کے لاونج میں موجود مسافروں نے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ پروازنے اتوار کی رات روانہ ہونا تھا تاہم فنی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی منسوخ کر کے مسافروں کو پیر کی صبح پرواز کو روانہ ہونے کا بتایا گیا مگر پرواز پیر کو بھی روانہ نہ ہوسکی اور بدترین تاخیر کے بعد منسوخ کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے عملے اور مسافروں میں کئی مرتبہ تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کوطلب کرنا پڑ گیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں