8

اہم قانون سازی کی منظوری کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی اپنی تنخواہیں بڑھانے کی کوشش ناکام


اسلام آباد:

ججز کی تعداد میں اضافے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کی قانون سازی کے دوران کچھ اراکین پارلیمنٹ کی اپنی تنخواہیں بڑھانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کچھ سینیٹرز کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کا بل بھی بنایا گیا جس میں تجویز دی گئی کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ایوانوں سے پذیرائی نہ ملنے پر سینیٹرز یہ تجویز پیش نہ کرسکے، بل بنانے والے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنے لئے قانون سازی کررہے ہیں تو ہم کیوں نہ اپنی تنخواہیں بڑھائیں مگر اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں