23

ہم پہنچ گئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم پہنچ گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلیو ایریا سے کے پی ہاؤس روانگی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتشار پھیلانا نہیں چاہتے۔ اور ہم نے ثابت کیا کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں ہیں۔ لیکن ہم نے ثابت کیا ہم پرامن جماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، عدالتی حکم

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فسطائیت کے باوجود ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات کریں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں