خیبر پختونخوا میں پرائمری اساتذہ نے اسکول بند کرتے ہوئے بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔
آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اپٹا کے صدر عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ آج سے اساتذہ نے صوبے بھر کے پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل بند کر دیا ہے، صوبے بھر سے پرائمری اساتذہ آج جناح پارک پشاور پہنچیں گے۔
خیبرپختونخوا، طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھانے والے 3 اسکولوں کے اساتذہ معطل
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں اس وقت 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں، ایک لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ احتجاج کیلئے پشاور پہنچیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن کا فیصلے پر عمل نہیں کیا، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔