5

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نےکہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے ججز پہلے حکم لکھا کریں پھر اٹارنی جنرل یا وزیر قانون سے چیک کروایا کریں۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ میں ترمیم کا مقصد ادارے کی وقعت کم کرنا ہے، حکومت سپریم کورٹ کو بطورادارہ تباہ کرنا چاہتی ہے، صوبوں کی پی آئی اے خریدنے کی بات کرنا غیرسنجیدگی ہے۔

سروسز چیفس کی مدت بڑھانے کا معاملہ ، پی ٹی آئی وفد آج مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریگا

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ خسارے میں رہنے والے ادارے حکومت نہیں  چلائے گی ، وفاقی حکومت صوبوں کی مالی مدد  کرتی ہے جس سے نظام چلتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں