5

وزیراعظم نے اسلام آباد ایف نائن اور سرینا چوک پر دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایف نائن اور سرینا چوک پر دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم نے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے جو اسلام آباد کے گردو نواح میں خوشحالی کا آغاز ہے، ایک سنگ بنیاد ایف نائن جبکہ دوسرا سرینا چوک پر رکھا گیا ہے، چھ ماہ میں مکمل ہونے والا ایف نائن منصوبہ سو دن میں مکمل ہوجائے گا جبکہ سرینا کا منصوبہ ساٹھ دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کامیابی اور پرامن طریقے سے ختم ہوئی اور وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و دیگر مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ آئی جی پولیس بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جبکہ ایس ایس جی اور راولپنڈی کور بھی قابل تعریف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے رہنما اسلام آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہیں اور اس خوبصورتی کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے تاکہ جو بھی مہمان آئے تو عش عش کر اٹھے۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرینا چوک منصوبہ 60 دنوں اور ایف نائن پارک منصوبہ 100 سے 120 دنوں میں مکمل ہوجائے گا ، مارگلہ ایکسپریس کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کرنے سے ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس سے موٹر وے کا سفر 15 تا 20 منٹ میں طے ہوسکے گا ۔

فیض آباد پل کو کشادہ کرنے ، راول جھیل روڈ ، مارگلہ روڈ کی بہتر کرنے اور مجموعی طور پر اسلام آباد کی خوبصورتی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،جنوبی ایشیاء کا سب سے طویل جھنڈا اسلام آباد میں لگائیں گے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات ، تعلقات بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے لئے آج اہم دن ہے ،سرینا چوک اور ایف نائن پارک منصوبےکا کائونٹ ڈائون آج شروع ہوچکا ہے، سرینا چوک منصوبہ 60 دن میں مکمل ہوگا اور اسی طرح ایف نائن منصوبہ 100 سے 120 دنوں کے دوران مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی پر سی ڈی اے نے بہت کام کیا ، ہم نے ایس سی او پر اسلام آباد کو جس طرح خوبصورت بنایا ہے اب ہماری کوشش ہے کہ اس کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھیں ، آنے والے دنوں میں ہماری تمام شاہراہیں اسی طرح رات کو بھی روشن رہیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فائیو سٹار ہوٹلز کی کمی ہے ، اس کو پورا کرنے کے لئے دو مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ،اس مقصد کے لئے آنے والے دنوں میں دو پلاٹس کی نیلامی کرنے لگے ہیں اور یقینی بنائیں گے کہ جو پلاٹ لے وہ فوری طور پر فائیو سٹار ہوٹل بنائیں اسی طرح چھوٹے ہوٹلوں کے پلاٹس کی نیلامی ہوچکی ہے اسی مدت کے دوران وزیراعظم سفاری پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیض آباد چوک کے پل کو ٹھیک کرنا ہے ،فیض آباد چوک جو راولپنڈی سے آرہی ہے وہ جام ہوجاتی تھی یہ منصوبہ بھی دونوں میگا پراجیکٹس کے ساتھ مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ہم جنوبی ایشیاء کا طویل ترین جھنڈا اسلام آباد میں لگائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں