فون خریدتے وقت صارفین کیلئے پائیداری ایک اہم جز ہے۔چونکہ اسمارٹ فونز ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں،اور لوگ تیزی کے ساتھ روزمرہ کے استعمال پر پورا اترنے والی ڈیوائسز کی تلاش میں ہیں۔
ایک پائیدار فون بھروسے کی علامت ہے اور وہ بار بار مرمت کی ضرورت سے بچاتا ہے، دیرپا استعمال کو یقینی بنا کر پیسے کا درست نعم البدل فراہم کرتا ہے۔کسی بھی فون کے پانی سے بچاؤ کی صلاحیت اور اس کا مکمل معیار فون کی خریداری سے متعلق فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے،کیونکہ یہ فون کے استعمال اور پائیداری پر اثر اندا ہوتا ہے۔
نیا متعارف کرایا گیاTECNO SPARK 30C پائیداری کے اسی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، روزمرہ کے استعمال کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اس فون کو ایسے میٹیریل اور خصوصیات سے تیار کیا گیا ہے جو اس کی پائیداری میں اضافہ کرتی ہیں،اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کی کارکردگی پرسمجھوتہ کئے بغیر اس فون کو زیادہ دیر تک استعمال کیا جاسکے۔
اس متاثر کن اسمارٹ فون کی وارنٹی24ماہ کی ہے،جو صارفین کو فون کے طویل استعمال کے حوالے سے تحفظ اوراعتماد فراہم کرتا ہے۔
وارنٹی کی یہ توسیع شدہ مدت ڈیوائس کی پائیداری اور کارکردگی کے حوالے سے مینو فیکچرر کے اعتماد کی بھرپور عکاسی کرتی ہے،اور صارفین کو یقین دلاتی ہے کہ ڈیوائس میں وقت کے ساتھ ساتھ پیداہونے والے کسی بھی مینو فیکچرنگ نقائص یامسائل کی صورت میں انکی ڈیوائس کی دو سالہ وارنٹی موجود ہے۔
یہ صارفین کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے کہ ان کی سرمایہ کاری پورے دو برس کیلئے محفوظ ہے،اس قدر طویل وارنٹی کسی اور اسمارٹ فون برانڈز کی جانب سے فراہم نہیں کی جاتی۔
فون کا موثر G81 چپ سیٹ ڈیوائس کی رفتار اورردعمل دونوں کو بڑھاتا ہے اورصارفین کو دیگر کارکردگی سے بھرپور سرگرمیوں اور خاص طور پر گیمنگ کے دوران ہموار تجربہ فراہم کرتا ہے۔اس چپ سیٹ کے ساتھSPARK 30C روزمرہ کے کاموں اور زیادہ بوجھ کو آسانی کے ساتھ سنبھال لیتا ہے۔
اس کی بڑی 6.67انچ کی ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین تفریح اور پروڈکٹیویٹی دونوں کو بڑھاتی ہے۔ چاہے آپ وڈیوز دیکھ رہے ہوں،گیمز کھیل رہے ہوں،یا کسی اور سرگرمی میں مصروف ہوں،اس کا ڈسپلے تیز بصری،متحرک رنگ اورمتاثر کن ویوژل فراہم کرتا ہے۔
اس کا 120Hzکا ریفریش ریٹ اس کے ڈسپلے کو حقیقی طور پر منفرد بناکر انتہائی ہموار نیویگیشن اورفلوڈ انیمیشن کو یقینی بناتا ہے۔ایپس کے ذریعے اسکرولنگ،کاموں کے دوران سوئچنگ اور گیمنگ،تیز تر رسپانس ٹائم اورکم موشن بلر کے ساتھ ویوژلی زیادہ دلکش اوررسپانسو ہوجاتی ہے۔
جب بات فوٹو گرافی کی ہوتو TECNO SPARK 30C کا50میگا پکسل کا ریئر کیمرہ سب کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے،یہ کم روشنی میں بھی شاندار اور اعلیٰ معیاری تصاویر بنانے کیلئے لائٹ سینسر اور ڈیوئل فلیش سے لیس ہے۔اس کا8میگا پکسل کو فرنٹ کیمرہ بھی ڈیوئل فلیش کی بدولت دن اور رات دونوں صورتوں میں انتہائی شاندار سیلفیز کو یقینی بناتا ہے۔
اس کی 6GB کی RAM کی بدولت صارفین آسانی کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ سر انجام دے سکتے ہیں۔میموری کی یہ کافی گنجائش فون کو سست یا اٹکنے سے بچاتے ہوئے متعدد ایپلیکیشنز کے استعمال کو یقینی بناتی ہے۔سوشل میڈیا کے استعمال،وڈیو ز اسٹریمنگ،موبائل گیمز یا پروڈکٹیویٹی ایپس پر کام کے دوران اس کی 6GB RAMہموار ٹرانسفر اور رسپانس کیلئے ضروری پروسیسنگ پاور کی فراہمی کے ذریعے اس کی مجموعی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔
اس کے علاوہ فون کی انٹرنل 128GB کی اسٹوریج اسے ایپس،میڈیا اور اہم فائلوں کو اسٹور کرنے کیلئے مناسب اسٹوریج فراہم کرتی ہے۔اسٹوریج کی یہ وسیع گنجائش صارفین کوجگہ ختم ہونے کی فکر کے بغیر اپنی پسندیدہ ایپس،ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز،موسیقی اور تصاویر کو
ڈاؤن لوڈ اور اسٹور کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
اس اسمارٹ فون کی طاقتور 5000mAh بیٹری کم سے کم ری چارجنگ کے ساتھ دن بھر فون کے استعمال کو یقینی بناتی ہے۔چارجنگ کے وقت اس میں شامل18W Type-Cفاسٹ چارجر تیز اور موثر پاور بوسٹ کو یقینی بناتا ہے،اور ڈاؤن ٹائم کو کم کرتا ہے تاکہ آپ زیادہ دیر تک کنیکٹ رہ سکیں۔
SPARK 30C میں موجود انفرا ریڈ ریموٹ کنٹرول فیچر کے ذریعے صارفین اپنی الیکٹرانک ڈیوائسز کنٹرول کرسکتے ہیں،جو ان کے روزمرہ کے کاموں کو آسان بناتی ہے۔مزید بر آں،اس کا سائیڈماؤنٹڈ فنگر پرنٹ سینسر تیز اور محفوظ ان لاکنگ فراہم کرکے محض ایک ٹچ سے فوری رسائی اور بہترین حفاطت دونوں فراہم کرتا ہے۔
یہ تمام فیچرز محض 32,999روپے کی انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہیں،جو نئے اسپارک 30C کوپائیداری،کارکردگی اور قدر کے متلاشی صارفین کیلئے ایک بہترین انتخاب بناتے ہیں۔