4

Title * عمران خان نے کہا ہے ملک میں اس وقت ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، فیصل چوہدری


اسلام آباد:

 

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے ملک میں اس وقت ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا جارہا ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو پر سماعت ہوئی ہے، جو ہمارے وکلاء کی جانب سے دلائل دیے گئے کیس کے میرٹ پر بات ہوئی، توشہ خانہ کا جو قانون 2018 میں قانون تھا اس پر کیس نہیں چلایا جا رہا، یہ اس وقت کے قانون کے مطابق ڈیل کیا گیا، جعلی کیس بنا کر بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے، عمران خان کو جیل میں رکھنے کی غیر قانونی کوشش کی جا رہی ہے ملک میں اس وقت قبضہ مافیا اور ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو میسیج دیا ہے کہ آپ پر امن احتجاج کے لئے تیار رہیں اگر آپ باہر نہیں نکلے تو چیونٹیوں کی زندگی گزارنا ہے۔

فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی 15 ماہ جیل میں رہے ان پر مجھے کسی قسم کا شک نہیں، شاہ محمود کی قربانی پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلاء سے درخواست کرتا ہوں کہ انتظار پنجھوتہ کے لیے آواز اٹھائیں، اظہر مشوانی، شہباز گل اور شہزاد اکبر کے بھائیوں کو اٹھایا گیا، جمہوریت اور رول آپ لاء پر کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں