بلوچستان میں طوفانی بارشیں، 29 افراد جاں بحق

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، 29 افراد جاں بحق

ـ

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

کوئٹہ: بلوچستان میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، مختلف واقعات میں 29 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 29 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 17 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گہا کہ صوبے یکم جولائی سے اب تک 109603 افراد متاثر ہوئے جبکہ طوفانی بارشوں سے 858 مکانات مکمل منہدم ، 13896 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے 58799 ایکڑ پر فصلیں اور 41 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران 373 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ جعفر آباد 3 اور لورالائی کا 1 ہیلتھ یونٹ متاثر ہوا۔

جھل مگسی کے مختلف دیہات میں کچے مکانات منہدم اور رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئیں جبکہ بولان میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا ، جس سے شہریوں کا سامان بہہ گیا۔

لورالائی میں 3 گھنٹے سے جاری بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے ، ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ تمام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *