بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ہاردک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال ساتھ رہنے کے بعد نتاشا اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی اور اپنا سب کچھ دے دیا، ہم سمجھتے ہیں کہ علیحدگی ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے، یہ ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔ ہم اپنے بیٹے کی پرورش بطور والدین کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے پابندی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
بھارتی کھلاڑی نے شائقین سے اپنی پرائیویسی اور سپورٹ برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور نازک وقت میں میری پرائیویسی اور سپورٹ برقرار رکھنے کی درخواست ہے۔