پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے اعلان پر وزارت داخلہ نے کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ احکامات دیے جائیں گے۔ وزیراعظم آفس کے احکامات موصول ہونے کے بعد سمری تیار کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔