لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا ـ

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شادباغ میں  پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو پر تشدد کرکے اسے چھت سے نیچے پھینک دیا۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

 پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا ـ

دوسری جانب پولیس نے لائبہ کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ 6 سال قبل 24 سالہ لائبہ کی شادی  شادباغ کے بلال خان سے ہوئی تھی جو نشے کا عادی ہے۔

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کے باپ نے داماد پر الزام عائد کیا کہ بلال اپنے باپ کے ساتھ  مل کر بیوی پر تشدد کرتا تھا، ایف آئی آر میں سُسر پر بہو سے زیادتی کا الزام بھی لگایا گیا ہے جس کے بعد  پولیس نے لڑکی کے سُسر عمر دراز کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ بہو پر تشدد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور اس فعل  میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *