پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے

وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کا تیل ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافے سے 183 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 24 پیسے اضافے سے 166 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار ہے اور لیوی 60 روپے فی لیٹر رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق دوپہر 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *