یوکرین کا ایف 16 لڑاکا گر کر تباہ

یوکرین کا ایف 16 لڑاکا گر کر تباہ

روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، یوکرین کی فوج کی جانب سے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔

یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے، ایف 16 طیارہ دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا تو اس دوران رابطہ منقطع ہوا۔

امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں، طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *