انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

 انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ تھا۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

جیمز اینڈرسن نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں جن میں دوسری اننگز میں 32 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی شامل ہیں۔ 41 سالہ جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے 704 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش فاسٹ بولر نے 188 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی، ان کی بہترین بولنگ 42 رنز کے عوض 7 وکٹیں تھیں، انہوں نے یہ کارکردگی 2017 میں لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دی تھی۔جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 اننگز کھیلی تھیں۔ 3 بار 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں لیں جبکہ 3 بار ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لیں

 انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

وہ 700 سے زائد وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 991 کیچ لیے۔

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے 2002 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈیبیو کیا۔

20 سال کی عمر میں جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2003 میں زمبابوے کے خلاف لارڈز میں ہوا جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 73 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 12 جولائی 2024 کو اسی گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ بھی کھیلا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جمی کو گارڈ آف آنر دینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، جب کہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

جیمز ایڈرسن نے 194 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 269 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2007 سے 2009 تک 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

21 سال پر محیط کیریئر میں جمی اینڈرسن نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 991 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *