پاکستان چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں پر 198 رنز بنائے تھے، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 179 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

پاکستان کی جانب سے یونس خان نے 65، کامران اکمل نے 46، عامر یامین نے 49 اور سہیل تنویر نے 33 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیڈل ایڈورڈز نے تین، سلیمان بین نے دو، جیروم ٹیلر اور ڈوین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اننگز کے آغاز میں ہی پاکستان چیمپئنز کی بیٹنگ ڈگمگا گئی۔ شرجیل خان، شعیب ملک صفر اور صہیب مقصود ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

پاکستان چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان چیمپیئن نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

کپتان یونس خان نے 65، کامران اکمل نے 46 رنز بنائے جبکہ عامر یامین 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیڈل ایڈورڈز نے 3 اور سلیمان بین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی چیمپئنز اننگز
چیمپئنز کے 199 کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 31 کے اسکور پر گری کہ کرس گیل 22، والٹن 19 اور اسمتھ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایشلے نرس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریاض ویمرٹ نے 9 گیندوں پر 29 رنز بنائے لیکن ٹیم کے کام نہ آئے اور ویسٹ انڈیز کی چیمپئن ٹیم آخری اوور میں 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی چیمپئن ٹیم کو 20 رنز سے شکست ہوئی اور اس طرح پاکستان چیمپئن نے فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے سہیل خان نے 21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *