پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔

پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی پوزیشن سے انحراف نہیں کرے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ اسی پوزیشن کو برقرار رکھے گا۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن ان دنوں پلان بی اور ہائبرڈ وینیو کی خبریں آ رہی ہیں کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں اس حوالے سے بحث ہو گی۔

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شیڈول ہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی پوزیشن سے انحراف نہیں کرے گا بلکہ ‘پاکستان کا ایونٹ پاکستان میں کرانے کی پوزیشن کو برقرار رکھے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی اجلاس میں اپنا مؤقف بھرپور طریقے سے پیش کرے گا، پلان بی بنانا آئی سی سی کا کام ہے، پاکستان کا کام اپنے موقف کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں، بھارت کی پاکستان نہ آنے کی پوزیشن کمزور ہے، اگر ایسا ہوا تو ماضی کی وجہ سے پاکستان 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔ مستقبل میں پاکستان مقابلے میں سخت موقف اپنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *