باپ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر دیں۔

باپ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر دیں۔

بھارت میں ایک باپ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر دیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے شہر اُڈپی کا ہے جہاں 18 سالہ متاثرہ لڑکی کے اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار ہو گئے تھے اور جب والد کو اس کا علم ہوا تو وہ بہت پریشان ہو گئے۔ ناراض
اس شخص نے اپنی بیٹی کے آشنا کو بلا کر گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنی بیٹی کی تمام قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو زبردستی اس کے فون سے ہٹا دیا، جو لڑکی اسے بھیجتی رہی تھی۔ اس کے بعد اس شخص نے اپنی بیٹی اور بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر یہ تمام مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔
اس کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد لڑکی نے فینائل پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال میں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب لڑکی کی والدہ نے بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ اُڈپی کے سی ای این پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now
باپ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *