لاپتہ ہونے والے ورکر کی باقیات سٹور کے فریزر کے پیچھے مل گئیں

لاپتہ ہونے والے ورکر کی باقیات سٹور کے فریزر کے پیچھے مل گئیں

امریکہ میں 10 سال قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے سپر اسٹور کے کارکن کی باقیات اتنے عرصے بعد اسٹور کے فریزر کے پیچھے سے ملی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 25سالہ لیری ایلی موریلو مونکیڈا نامی یہ نوجوان امریکی ریاست آئیوا کی بلفس کونسل میں واقعہ ’نو فرلز سپرمارکیٹ‘ میں ملازمت کرتا تھا
2009 میں ایک دن وہ اپنے والدین سے جھگڑا کرنے کے بعد گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ لیری کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس کے والدین نے دی تھی اور پولیس نے اسے تلاش کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دکان تین سال پہلے بند ہوئی تھی۔ اس سال جنوری میں جب ٹھیکیدار عمارت میں گئے اور سامان ہٹانا شروع کیا تو فریزر یونٹ اور دیوار کے درمیان 18 انچ کے فاصلہ سے انسانی باقیات ملی تھیں۔
پولیس نے باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جس سے معلوم ہوا کہ یہ لیری کی باقیات ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ لیری کی موت کیسے ہوئی اور اس کی لاش فریزر کے پیچھے کیسے ختم ہوئی۔ اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now
لاپتہ ہونے والے ورکر کی باقیات سٹور کے فریزر کے پیچھے  مل گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *