ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا۔

ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا۔

۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں، ہم کھیلیں گے، ٹیم نہیں بھیجیں گے” سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ایک پاکستانی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ “اگر ہمارے پاکستان میں کھلاڑی محفوظ نہیں، ٹیم نہیں بھیجیں گے۔ اگر کھیلنا ہے تو کھیلو، اگر نہیں کھیلنا چاہتے تو مت کھیلو۔” ہندوستانی کرکٹ پاکستان کے بغیر کھیلے زندہ رہ سکتی ہے۔
ہربھجن سنگھ نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر تم لوگ ہندوستانی کرکٹ کے بغیر رہ سکتے ہو تو رہو۔ واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کر رہا ہے تاہم بھارتی حکام اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے گریزاں ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد 8 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے جا رہی ہے، 2017 میں پاکستان نے لندن کے اوول سٹیڈیم میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *