عثمان پیرزادہ بھی بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ آگئے

عثمان پیرزادہ بھی بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ آگئے

پاکستان کے سینئر اداکار اور ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے بجلی کے زیادہ بلوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے بجلی کے بلوں کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ‘توبہ توبہ، بل بہت خوفناک ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آنے والے مہینوں میں کیا ہوگا’۔

عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ میں مستقبل میں بل ادا کر پاؤں گا یا نہیں، مجھے بجلی کاٹنا پڑ سکتی ہے کیونکہ میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘کبھی کبھی میں ان لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے پاس وسائل کم ہیں یا وہ مالی طور پر مضبوط نہیں ہیں، وہ کیسے گزارہ کریں گے، اوپر سے شدید گرمی، بجلی کے بغیر بھی نہیں رہ سکتے۔’ .

عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ‘لوگ سولر کے شوقین ہیں لیکن کبھی ٹیکنالوجی بدلی ہے، کبھی اس پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، انسان گھبرا جاتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میرا بل اتنا خوفناک ہے کہ میں کیا کہوں، ھر میں ایک اے سی چلتا ہے، میری بیوی، میں اور میری بیٹی ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *