July 3, 2026
untitled1783059348-0-600x450.webp.webp

امریکا میں جلاوطن تبتی شہری نے مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر خود کو نذرآتش کرکے خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تبتی شہری نے تبت کا جھنڈا لے کر آیا اور ایک کھمبے پر لگایا جس کے اُس نے خود کو آگ لگادی۔ واقعے کے ایک منٹ سے کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ کا عمل پینچا اور آگ بجھائی جبکہ آدمی زمین پر گر گیا تھا۔

https://x.com/MundoEConflicto/status/2072861716803694791

تبت کے میڈیا آؤٹ لیٹ وائس آف تبت نے  شہری کی شناخت تبتی کارکن لوبگا رنگزن کے طور پر کی جس نے چین سے تبت کی آزادی اور قومی اتحاد کی براہ راست اپیل کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

تبت کے ایک اور جلاوطن رکن پارلیمنٹ گونپو دھونڈوپ نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ اس شخص نے تبت پر چین کے قبضے اور تبتی عوام پر اس کے جبر کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے خود سوزی کے ذریعے بہت بڑی قربانی دی ہے۔