July 9, 2026
bilal-qureshi1783493714-0-600x450.webp.webp

پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی نے ملک میں ابھرتے ہوئے فٹبالرز کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلال قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ میرا بیٹا فٹبالر بننا چاہتا ہے، میں اسے کیا بتاؤں کہ ہمارے ملک میں کرکٹر کے علاوہ کچھ نہیں بن سکتے اور وہاں بھی جو طریقہ کار ہے، اسپورٹس ہو یا شوبز، سب سیاست کی نذر ہے، تب ہی ہمارا یہ حال ہے۔

بلال قریشی نے ایک ویڈیو بھی اسٹوری پر پوسٹ کی جس میں بتایا کہ دونوں بیٹے رونالڈو کے فین ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے ارجنٹینا کی فتح کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے تاہم اس ٹیلنٹ کو نکھارنے اور مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔