July 9, 2026
rain-lahore1779401481-0-600x450.webp.webp

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک میدانی علاقوں میں شدید گر رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر بالا و لوئر، چترال آپر و لوئر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر اور باجوڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں و گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوہستان اَپر و لوئر، کولائی پالس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ہری پور، مردان، صوابی، مہمند، خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے اضلاع میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پشاور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، ڈیرہ اور بنوں میں 42، پٹن اور تخت بھائی میں 40، دیر اور چترال میں 35، کالام اور مالم جبہ میں 27 ریکارڈ کیا گیا۔