July 9, 2026
pak-test1783586279-0-600x450.webp.webp

ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا۔

قومی اسکواڈ نے صبح 10 بجے پریکٹس شروع کی، جو دوپہر ایک بجے تک جاری رہی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں تاکہ ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل بہترین تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشنز 12 جولائی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری رہیں گے، جبکہ 10 اور 11 جولائی کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ دو روزہ وارم اپ میچ میں بھی حصہ لے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرے گی۔