July 12, 2026
gold-price1780646606-0-600x450.webp.webp


کراچی:

سونےکی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 111ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100روپے (1100 روپے) کے اضافے سے نئی قیمت 4لاکھ 33ہزار 536روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 687روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30روپے کے اضافے سے 6ہزار 462روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 5ہزار 540روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

بزنس نیوز

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان

Express

عالمی صرافہ مارکیٹ میں تیزی کے باعث مقامی بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

📈

11 ڈالر

عالمی اونس اضافہ

🌍

4,111 ڈالر

عالمی قیمت اونس

💰

1,100 روپے

فی تولہ اضافہ

🥇

4,33,536 روپے

نئی قیمت فی تولہ

📊

943 روپے

10 گرام سونا اضافہ

3,71,687 روپے

قیمت 10 گرام سونا

🪙

30 روپے

فی تولہ چاندی اضافہ

6,462 روپے

نئی قیمت چاندی تولہ

express.pk

ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم