July 12, 2026
58600841783845464-0-600x450.webp.webp

ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ہم نے طاقت کے بل بوتے پر آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کیا ہے، اور ہم اسی طاقت کے ذریعے اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہے گی اور دیگر ممالک کو اس آبی گزرگاہ سے متعلق ایران کے ضوابط اور ہدایات کا احترام کرنا ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ ایران اس اہم آبی راستے پر اپنے اثر و رسوخ پر زور دے رہا ہے، جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور کسی ایک ملک کو اس پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین توانائی راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اسی وجہ سے اس سے متعلق کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی توانائی کی منڈیوں اور بحری تجارت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔