July 14, 2026
rocket1783968550-0-600x450.webp.webp

جاپان کی خلائی ایجنسی جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) نے پہلی بار تجرباتی دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کی کامیاب پرواز اور لینڈنگ کر کے ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

ایجنسی کے مطابق ری یوزایبل وہیکل ایکسپیریمنٹ (RV-X) راکٹ کو شمال مشرقی جاپان کے نوشیرو ٹیسٹنگ سینٹر سے آزمایا گیا جہاں راکٹ تقریباً 11 میٹر کی بلندی تک پہنچا اور پھر 16 میٹر دور سیدھی حالت میں کامیابی سے زمین پر اتر گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی خلائی ایجنسی کسی راکٹ کو کامیابی سے لانچ کرنے کے بعد بحفاظت واپس اتارنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

JAXA کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں RV-X راکٹ کو تقریباً 100 میٹر کی بلندی تک بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کے بعد مستقبل میں اسے مداری (آربیٹل) پروازوں کے لیے استعمال کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ کامیاب آزمائش ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل چین نے بھی سمندر میں نصب جال نما نظام کے ذریعے دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔