July 15, 2026
punjab-rain1783080474-0-600x450.webp.webp

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم پاکستان سے نکل گیا جس کے سبب آج سے دوبارہ گرم اور خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے لے کر 18 جولائی تک شدید گرم، خشک اور حبس کا موسم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جولائی کو دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ شدید بارشیں لے کر آ رہا ہے جو دو تین روز تک جاری رہے گا۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔