July 20, 2026
6a5c55b5db6106a5c55b5db61117844361496a5c55b5db60e61784440123-0-600x450.webp.webp

اُردن میں ایرانی حملوں میں کئی امریکی ہیلی کاپٹروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اردن میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں درجنوں امریکی فوجی زخمی اور بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر ایرانی حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کے پاس نہ صرف قابل ذکر میزائل ہتھیار موجود ہیں بلکہ اس نے امریکی فضائی دفاعی نظام سے بچنا بھی سیکھ لیا ہے۔

امریکی اخبار نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ پانچ دنوں میں اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر چار بار حملہ کیا ہے۔