July 20, 2026
copy-of-untitled-2026-07-18t185610-1261784383227-0-600x450.webp.webp

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کے ساتھ اپنی وائرل تصویر پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان کھلاڑی لامین یامال کے ساتھ 2007 کی اپنی وائرل تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر زندگی کا حیران کن اتفاق ہے۔

میسی نے لامین یامال کو دنیا کے بہترین نوجوان فٹبالرز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور وہ آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ میسی اور لامین یامال کی مشترکہ تصویر 2024 میں دوبارہ وائرل ہوئی تھی جب یامال کے والد نے یورپی چیمپئن شپ کے دوران اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ تصویر میں کم عمر لامین یامال کو میسی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو فٹبال شائقین میں غیرمعمولی توجہ کا مرکز بنی تھی۔