لبنان کے ایک انفلوئنسر کو ترکیہ کے ذریعے بسکٹ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی فوڈ انفلوئنسر جارج ڈب، جنہیں ڈاکٹر فوڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو عدالت کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دینے کے بعد سخت مشقت کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ بھنگ پر مبنی منشیات کو بسکٹ کی مصنوعات میں چھپایا جاتا تھا جو ترکیہ کے راستے اسمگل کیے گئے تھے۔