July 21, 2026
gaza1784539666-0-600x450.webp.webp

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی کامیابی پر غزہ اور ایران سمیت دنیا بھر میں کروڑوں شائقین نے بھرپور جشن منایا۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں شہری بڑی اسکرینوں اور عارضی انتظامات کے ذریعے میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے جبکہ فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

 کئی مقامات پر نعروں، جھنڈوں اور آتش بازی کے ذریعے اسپین کی کامیابی کا خیرمقدم کیا گیا۔

فلسطینی شائقین نے نہ صرف اسپین کی فٹبال کامیابی کو سراہا بلکہ فلسطینی مؤقف کی حمایت پر اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن کی جانب سے اسپین کی حکومت کے اقدامات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں۔

اس کے علاوہ ایران میں بھی اسپین کی فتح کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا اور لوگ ہسپانوی پرچم لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

فیفا ورلڈکپ کے شریک میزبان ملک میکسیکو اور برازیل میں بھی جشن کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔