July 21, 2026
trump1784451931-0-600x450.webp.webp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی فضائی کارروائیاں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کی گئیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہم نے آج ایران پر شدید حملہ کیا اور اس کارروائی کو انہوں نے امریکی اہلکاروں پر حملوں کا ردِعمل قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا نے ایران کے مختلف فوجی اہداف پر حملے کیے، جبکہ ایران نے بھی امریکی اور اتحادی تنصیبات پر جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور سفارتی حل کی کوششوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔