July 24, 2026
iran1784925983-0-600x450.webp.webp

ایران کی پاسداران انقلاب نے خطے کے ممالک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی افواج کے مراکز اور تنصیبات سے کم ازکم 500 میٹر دور رہیں۔

پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ خطے کی ریاستوں کے شہری ان عمارتوں سے کم از کم 500 میٹر دور رہیں جن کے بارے میں دعویٰ ہے کہ انہیں امریکی فوجی خفیہ رہائش گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی افسران اور فوجی اہلکار اپنے فوجی اڈوں کو چھوڑ کر شہری علاقوں میں واقع عمارتوں میں منتقل ہو گئے ہیں تاکہ وہاں سے فوجی کارروائیوں کی ہدایت دے سکیں۔

پاسداران انقلاب نے بیان میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ایسے مقامات سے فوری طور پر کم از کم 500 میٹر کا فاصلہ اختیار کریں۔

امریکی حملوں کے حوالے سے پاسداران انقلاب نے بتایا کہ امریکا نے ایران میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جن میں پل، ماہی گیری کی بندرگاہیں، کشتیاں، گاڑیاں اور ریلوے نظام شامل ہے۔