July 24, 2026
usman1784920192-1-600x450.webp.webp

انگلش کرکٹ ٹیم برمنگھم فینکس کی جانب سے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد فٹبال اسٹار جوڈ بیلنگھم کا مختصر مگر دلچسپ تبصرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

برمنگھم فینکس نے انسٹاگرام پر عثمان طارق کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپنایا اور لکھا، "انسٹاگرام اس لیے مزے کا ہے کہ ہم ٹریننگ کی ویڈیو پوسٹ کریں اور ایرلنگ نام کا کوئی شخص آکر صرف 'Nice' لکھ دے۔"

یہ جملہ مانچسٹر سٹی کے اسٹار فارورڈ ایرلنگ ہالینڈ کی اس عادت کی طرف اشارہ تھا جس میں وہ مختلف کھلاڑیوں اور ٹیموں کی پوسٹس پر صرف ’نائس‘ لکھ کر تبصرہ کرتے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بعد ازاں، برمنگھم فینکس نے اپنی ہی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جوڈ بیلنگھم کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ شاید "جوڈ بیلنگھم بھی 'Nice' کہہ دیں"۔

کچھ ہی دیر بعد ریال میڈرڈ اور انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم نے واقعی پوسٹ پر صرف ایک لفظ ’نائس‘ لکھ کر جواب دیا، جس کے بعد یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بیلنگھم کا برمنگھم فینکس سے خاص تعلق بھی ہے۔ گزشتہ ماہ انہیں فرنچائز کا اقلیتی شیئر ہولڈر بنایا گیا تھا اور ان کے پاس کلب کے 1.2 فی صد حصص ہیں۔

واضح رہے کہ برمنگھم فینکس نے رواں سال دی ہنڈرڈ کی نیلامی میں پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا جس کے بعد وہ اس سیزن میں فرنچائز سے منسلک ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے۔

عثمان طارق اس وقت واروک شائر کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔