July 28, 2026
trump1785166788-0-600x450.webp.webp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تفصیلی مذاکرات جاری ہیں۔ناکامی کی صورت میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کریں گے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی درخواست پر ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کو ایک موقع دیا ہے۔ تاہم، مذاکرات کے لیے زیادہ طویل وقت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں امریکا فوری طور پر وسیع پیمانے کے ملٹری آپریشن کی طرف لوٹ جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ثالثوں کی مذاکرات کی درخواست پر جمعے کے روز ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔