July 29, 2026
fotojet-71785235530-0-600x450.webp.webp

لاہور کی فیملی کورٹ نے سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہا علی کی جانب سے خلع کی ڈگری کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

کیس کی سماعت لاہور فیملی کورٹ کی جج نے کی جس میں ڈاکٹر نبیہا علی کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل مدثر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر نبیہا علی کے اپنے شوہر کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کی ڈگری کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر ڈاکٹر نبیہا علی کی خلع کی درخواست خارج کر دی۔