July 30, 2026
shan-masood1785111060-0-600x450.webp.webp

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے والے پاکستان کے اوپنر شان مسعود انگلی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ کے مطابق شان مسعود پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اس وقت ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں علاج اور بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شان مسعود انجری کے باوجود دورے کے دوران قومی اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے جبکہ آئندہ دورہ انگلینڈ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ان کی بحالی (ری ہیب) کی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔