July 31, 2026
untitled1785408864-0-600x450.webp.webp

روس میں ایک بھارتی طالب علم نے کہا ہے کہ حال ہی میں ہوئے بہار میں سی جے پی کے مظاہروں کے حوالے سے اُس پر غلط الزام عائد کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی طالب علم کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے روس میں رہنے کے باوجود بھارتی پولیس نے اس پر سی جے پی کے احتجاج میں حصہ لینے پر مقدمہ درج کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے پر ہندوستان بھر میں سینکڑوں طلبہ کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔