August 24, 2026
850159f7dbf30c567c5d4050df601fac1787481754-0-600x450.webp.webp

ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کے باوجود ایران نے اربوں ڈالر کمائے ہیں.

محسن رضائی نے ایران کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی کو نظرانداز کرتے ہوئے لاکھوں بیرل تیل فروخت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک یا دو ماہ میں ہم نے 70 ملین بیرل تیل فروخت کیا۔ اب ہر روز ہم امریکی بحری جہازوں کو تیل بیچتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا کہ دوسرے ممالک کو ایران کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ” میں شامل نہیں ہونا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ یقینا ہم پہلے بات چیت کرتے ہیں . ہم ایک میٹنگ کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں جاؤ اور امریکہ سے اپنی صفیں الگ کرو. اگر وہ عمل نہیں کرتے تو ہم حملہ کریں گے۔ ہم دشمن ملک کے مفادات پر ضرب لگاتے ہیں۔