[ad_1]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی 20 نومبر کو سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ نے مداحوں کو فکرمند کردیا۔
ویرات کوہلی نے بدھ کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جسے پڑھ کر مداح کنفیوژن کا شکار ہوگئے کہ کیا یہ پوسٹ طلاق سے متعلق ہے یا آیا یہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کی گئی ہے۔
اسٹار بیٹر کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں لکھا تھا ’پیچھے دیکھیں تو ہم ہمیشہ مختلف تھے، ہم کسی سانچے میں نہیں ڈھلے جس میں ہمیں ڈھالنا چاہا گیا، دو غلط لوگ جو ایک ہوگئے‘۔
پوسٹ میں بظاہر مردوں پر بات کی جارہی ہے اور یہ کہ کیسے دنیا کی پرواہ کیے بغیر غلط ہوتے ہوئے بھی، اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے بھی زندگی میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کیا، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے طلاق سے جوڑا۔
ایک اکاؤنٹ نے تبصرہ کیا کہ ‘مجھے دل کا دورہ پڑتے پڑتے رہ گیا’ جب کہ ایک اور صارف نے سوال کیا ‘کیا آپ ریٹائر ہورہے ہیں؟’
سنیہا نامی صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’یہ پوسٹ ایسے کیوں کی گئی ہے جس طرح لوگ اپنی طلاق کا اعلان کرتے ہیں‘۔
کارتک نامی صارف نے کہا ‘سچ میں، میں یہ پڑھ کے گھبرا گیا تھا، مجھے لگا یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان ہے، میرے دل کی دھڑکن کچھ دیر رک گئی تھی لیکن مجھے خوشی ہوئی ہے یہ صرف ایک اشتہار تھا’۔
وینا جیئر نے لکھا گزشتہ روز اے آر رحمان اور آج یہ، کیوں؟ جب کہ شیوا نامی صارف نے کہا شکر ہے اس میں طلاق جیسا کچھ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق مداح اس قسم کی پوسٹ دیکھ کر پریشان ہوگئے تھے جب کہ ویرات کی جانب سے یہ ایک برانڈ کی تشہیری پوسٹ کی گئی تھی۔
[ad_2]